سنندا پشکر کے بیٹے نے خودکشی اور قتل دونوں امکانات مسترد کر دئیے

جمعرات 23 جنوری 2014 13:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) سنندا پشکر کے بیٹے نے خودکشی اور قتل دونوں امکانات مسترد کر دئیے۔اپنی ماں کی موت کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں شیو مینن نے کہا کہ ششی تھرور اور ان کی ماں میں بہت پیار تھا وہ آپس میں جھگڑتے تھے لیکن اختلافات کو جلد ہی حل کر لیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

سنندا بہت مضبوط خاتون تھیں وہ خودکشی نہیں کر سکتیں جبکہ ششی تھرور بھی ان کی والدہ کو جسمانی طور پر کوئی ضرر پہنچانے والے انسان نہیں تھے۔

میڈیا خودکشی اور قتل کے معاملات کو ہوا نہ دے۔ یہ تمام تر سلسلہ میڈیا کے دباوٴ،ٹینشن، اور مختلف ادویات کے غلط ملاپ کا نتیجہ ہے۔ شیو مینن نے کہاکہ سنندا نیند کی حالت میں موت سے ہمکنار ہوئیں وہ بہت پر سکون تھیں۔ ان کی زندگی کو بہت زیادہ اجاگر کیا گیا اب مرنے کے بعد انہیں آرام سے رہنے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :