بھارت ،ٹھنڈی ہواوٴں میں دھرنا دینے والے وزیراعلیٰ اروند کیجروال شدید علیل ہونے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے

جمعرات 23 جنوری 2014 13:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پولیس کرپشن کے خلاف سخت سردی اور تیز دھار والی ٹھنڈی ہواوٴں میں دھرنا دینے والے بھارتی ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال شدید علیل ہونے کے بعدہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کرپشن کے خلاف دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال، کابینہ کے چھ ارکان اور عام آدمی پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے تیس گھنٹے تک دھرنا دیا تھا اور رات روڈ پر سو کر گذاری تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ سشیل کمارشندے کی جانب سے چھ پولیس افسروں کو چھٹے پر بھیجے جانے کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔دھرنے کے بعد کیجروال کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا معائنے کے بعد انہیں دپ دق کی تشخیص ہوئی ہے۔ بخار میں وزیراعلیٰ کا حلق بھی سوج گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :