نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم کا بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار
جمعرات 23 جنوری 2014 13:16
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم نے بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیت ٹیم کی اجتماعی کوششوں کانتیجہ ہے جبکہ بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی نے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ متواتر ناکامیوں کے ذمہ دار اوپنر بلے باز ہیں ، ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے پر پوری ٹیم کو افسوس ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں میک کولم نے کہاکہ بھارت کیخلاف سیریز کے پہلے دو میچوں میں کھلاڑیوں نیجو کارکردگی دکھائی وہ قابل ستائش ہے، میری خواہش ہے کہ سیریز کا تیسرا میچ فیصلہ کن ثابت ہو اور اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کین ولیم سن اور روز ٹیلر کی جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے اگلے میچوں میں بھی مجھے کھلاڑیوں سے اسی کارکردگی کی توقع ہے، کورے اینڈرسن کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی ہمارے لئے پلس پوائنٹ ہے، امید ہے وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب دھونی نے کہا کہ دوسرا ون ڈے ہارنے سے پہلی پوزیشن گنوانا زیادہ تکلیف دہ بات ہے، سیریز جیت کر اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بڑی اوپننگ شراکت قائم نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مڈل آرڈر کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے،روہت شرما اور شیکھر دھون کو پہلے سے زیادہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.