پشاور میں 5 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا

جمعرات 23 جنوری 2014 12:28

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پشاور میں چارسدہ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اور کے نیچے رکھے گئے 5 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے بر وقت کار روائی کر تے ہوئے پشاور میں چارسدہ روڈ پرزیرتعمیرمفتی محمود فلائی اوور کے نیچے رکھا 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنایا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم گھی کے ڈ بے میں چھپایا گیا تھا اور ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھا۔ بم ناکا رہ بنانے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

متعلقہ عنوان :