بنوں حملہ ، کالعدم تحریک طالبان کے امیر اور ترجمان سمیت 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
بدھ 22 جنوری 2014 21:59
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) بنوں چھاوٴنی کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کرادیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ایف آر بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے بنوں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرادیا گیا جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ، تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد، کمانڈر عصمت اللہ شاہین اور قاری ایوب سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بنوں چھاوٴنی کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے اس وقت دھماکا کیا گیا تھا جب ایف سی اہلکاروں کے قافلے شمالی وزیرستان کی جانب جانے والے تھے، دھماکے میں 28 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے اور واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
-
پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں زیر علاج ،گزشتہ رات سے پسلیوں میں درد کی شکایت
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وزیر اطلاعات
-
فرانس: حجاب کے تنازعے پر طالبہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.