اروندکیجروال پاگل ہیں،بھارتی وزیرداخلہ کی بیان بازی،سبق نہ سیکھایاجائے، ملک بھر میں ہونے والے جرائم کے واقعات سے باخبر ہیں ،سوشیل کمارشندے

بدھ 22 جنوری 2014 21:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) بھارتی وزیرداخلہ سوشیل کمارشندے نے نئی دلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کوپاگل قرار دے دیا،بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال پاگل ہیں انہوں نے نئی دہلی میں سیکورٹی درہم برہم کر دی جس کی وجہ سے انہیں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنا پڑیں،انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا جیسا اروند کیجروال کررہے ہیں ،وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد ان میں فرق آنا چاہیے انہیں بچپنا چھوڑ کرعوام کے لیے کچھ کرنا ہوگاجنہوں نے انہیں اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرایا،ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی دہلی سمیت ملک بھر میں ہونے والے جرائم کے واقعات سے باخبر ہیں اوران کی حکومت اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے رابطے میں رہتے ہوئے رپورٹ طلب کرتی رہتی ہے ،یادرہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر چوبیس گھنٹے احتجاجی دھرنا دے کر عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی اروند کیجروال نے حکمراں جماعت کانگرس کو حواس باختہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کو مجبورا اروند کیجروال کے مطالبات کے آگے گھٹنے ٹیکنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :