ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے قائم خصوصی سیل ..
تازہ ترین : 1

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے قائم خصوصی سیل ختم کر دیا،ارکان پارلیمنٹ کو عام شہریوں کی طرح اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرانا ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے قائم خصوصی سیل ختم کر دیا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 2013 کے عام انتخابات سے قبل ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے اعلی تعلیمی کمیشن میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا تاہم اب یہ سیل ختم کر کے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق معمول کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد میں ڈگریوں کی تصدیق کیلئے یہ خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا اب ڈگریوں کی شرط ختم ہو گئی اور تصدیق کیلئے ڈگریوں کی تعداد بھی کم ہے اس لئے یہ خصوصی سیل ختم کر دیا گیا ہے۔

اب ارکان پارلیمنٹ کو عام شہریوں کی طرح اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرانا ہو گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 21:55:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں