Live Updates

انتہا پسندی اور توانائی بحران کا خاتمہ ،پاکستان کے دو بڑے مسائل،توانائی کی پیدوار کو پبلک سروس قرار دیدیا ہے، شہباز شریف،قومی اہمیت کے ہر منصوبے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا ، وزیر اعلی نے پریس کانفرنس کے دوران خوشگوار انداز میں جواب دئیے

بدھ 22 جنوری 2014 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دےئے ۔وزیراعلیٰ نے انتہائی مدلل انداز میں پنجاب میں کوئلے سے بجلی کے پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا اورتمام سوالات کے خودجواب دئیے۔ ملک کو درپیش دو بڑے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انتہا پسندی کے خاتمے کے ساتھ توانائی بحران سے نمٹناانتہائی ضروری ہے جس کے لیے قوم کو ایک پلیٹ فارم میں متحد ہونا ہوگا۔

وزیراعلیٰ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گیس کی صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہے وہ گیس چوری روکنے کے خلاف حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کا نتیجہ ہے ۔پنجاب حکومت نے کئی کارخانوں سے اربوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے ۔

(جاری ہے)

توانائی بحران خاتمہ حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے انرجی کی پیداوار کو پبلک سروس قرار دے دیا ہے اورتوانائی کے منصوبوں کو دن رات کام کر کے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گڈانی میں کول پاور پلانٹس کالگانے کا منصوبہ وفاقی حکومت کا ہے اور پنجاب حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں لہذا اس منصوبے کو بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے آغاز میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اللہ تعالی نے مجھے صوبے کی خدمت کے فریضہ پر متعین کیا ہے ہمارا یہ شعار رہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت اور قومی اہمیت کے ہر بڑے منصوبے کے آغاز پر قومی پریس کو اعتماد میں لیا ہے-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :