15لاکھ غیر قانونی موبائل سمز بلاک کیں ، وزیرمملکت برائے داخلہ ، جب مجھے غیر قانونی سمز سے بھتہ مانگنے والوں کے ایس ایم ایس ملنا بند ہونگے تب مانوں گا ، شاہی سید کا حکومتی وزیر کو جواب

بدھ 22 جنوری 2014 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے غیر قانونی موبائل سمز کا اجراء روکنے کیلئے پالیسی بنا لی ہے 15 لاکھ غیر شناختی موبائل سمز کو بلاک کر دیا گیا ہے کراچی طرز پر جلد بائیو میٹرک سسٹم پورے ملک میں نافذ کر دیا جائیگا۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید کی طرف سے غیر قانونی موبائل سمز کے حوالے سے استفسار پر وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کیلئے بائیو میٹرک نظام کے ذریعے موبائل سمز کی اجراء کی پالیسی بنائی ہے جس کا کراچی میں آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد پورے پاکستان میں اس کا نفاذ عمل میں لایا جائیگا ، وزارت داخلہ اور موبائل کمپنیوں نے خصوصی سیل بنائے ہیں جس کے نتیجہ میں 15لاکھ غیر قانونی موبائل سمز کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کے جواب پر شاہی سید نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ آج بھی افغانستان کی سمز ڈیڑھ سو روپے میں پاکستان میں بک رہی ہے جس میں ایک سو بیس روپے کا بیلنس بھی ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کی بات پر تب یقین کرونگا جب مجھے غیر قانونی طور پر جاری ہونے والی موبائل سمز نمبرز سے بھتہ مانگنے والوں کے ایس ایم ایس ملنا بند ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :