بھارت،نچلی ذات کی لڑکی سے شادی کرنے پرہتک عزت کا دعویٰ،ریاست بہارکے باپ نے بیٹے پرایک کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیاہے،بھارتی میڈیا

بدھ 22 جنوری 2014 21:24

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) بھارتی ریاست بہار میں نچلی ذات کی لڑکی سے شادی کرنے پر باپ نے بیٹے پر ایک کروڑ روپے کاہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ثابت ناتھ شرما خود بھی وکیل ہیں اور انھوں نے اپنے بیٹے سشات جاس پر ایک کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔انھوں نے اپنے بیٹے سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کا نام اپنا نام کے ساتھ استعمال نہ کریں، کیونکہ نام سے کسی کی ذات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سشات انکم ٹیکس افسر ہیں اور انہوں نے ایک بینک افسر سے شادی کی ہے۔ثابت ناتھ شرما نے عدالت سے کہا کہ ان کے بیٹے کا محبت کی شادی کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے۔انھوں نے جج تربھون ناتھ سے کہاکہ جب کسی شخص کی نیند پوری نیند نہیں ہوتی، وہ بے چین ہو جاتا ہے اور پھر وہ صحیح فیصلہ کر ہی نہیں سکتا، جیسا کہ میرا بیٹا کسی کے پیار میں پڑ کر بے چین ہو گیا اور صحیح فیصلہ نہیں کر سکا۔معاملے کی سماعت کے دوران مدعا علیہان کے وکیل موجود نہیں تھے اور سشات جاس نے اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :