تھائی لینڈ میں ایمرجنسی کا نفاذ شروع،حالات معمول پر آگئے،مظاہرین تاحال خیمہ زن،ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ،فورسزکوخصوصی اختیارمل گئے

بدھ 22 جنوری 2014 21:21

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) تھائی حکومت نے ایمرجنسی نافذکرنے کے بعد ملک بھر اور بالخصوص دارالحکومت بنکاک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ،جبکہ ایمرجنسی نفاذآج سے ہوگیا ہے جس کے بعدسکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کو خصوصی اختیارحاصل ہوگئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو ملک میں صورت حال معمول کے مطابق ہی نظر آئی ، مظاہروں کے باوجود بنکاک میں رات کا کرفیو نافذ نہیں کیا گیا ہے،حکومتی اعلان کے بعدایمرجنسی کا نفاذ بدھ سے ہوگیاہے ، تھائی وزیر اعظم ینگ لک شناواترا نے منگل کی رات کو اعلان کیا تھا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ساٹھ دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کی تھی ،حکام نے کہاکہ تاہم حکام کے بقول ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ بنکاک میں خیمہ زن مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بنکاک کے سات مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرین دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم شناواترا اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :