آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ،برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان

بدھ 22 جنوری 2014 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ، برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ، کشمیر ،گلگت بلتستان،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ، گوپس ، استور منفی 07،ہنزہ منفی05، گلگت منفی 04 ،کالام ، قلات ، کوئٹہ ، راولا کوٹ منفی 03، چترال ،دروش منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مکران اور کوئٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پسنی میں11ملی میٹر جبکہ گوادر،نوکنڈی 05 اور تربت میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :