صیہونی فوج کی فضائی بمباری سے چار فلسطینی شہید ، 14زخمی، بیت حانون کے علاقے میں ..
تازہ ترین : 1

صیہونی فوج کی فضائی بمباری سے چار فلسطینی شہید ، 14زخمی، بیت حانون کے علاقے میں کی جانے والی بمباری سے متعددگھروں کو بھی نقصان پہنچا،حماس

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں چار فلسطینی شہید اور 14زخمی ہوگئے ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو صیہونی فوج کے ایک جنگی طیارے نے بیت حانون کے ایک علاقے میں فلسطینی عوام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چارفلسطینی شہیداورچودہ زخمی ہوگئے۔حماس کے ایک ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دوزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،انہوں نے کہاکہ بمباری سے متعددگھربھی تباہ ہوگئے ،حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں،یہ حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ جب صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں پر مقبوضہ علاقوں پر میزائیل حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 20:55:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں