ڈی سی او لاہور سے ولمنگٹن شہرکے مئیر سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر ٹونڈے کی ملاقات، لاہور ..
تازہ ترین : 1

ڈی سی او لاہور سے ولمنگٹن شہرکے مئیر سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر ٹونڈے کی ملاقات، لاہور شہر اور ولمنگٹن سٹی کو سسٹر شہر بنانے کیلئے ابتدائی بات چیت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ولمنگٹن شہرکے مئیر سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر ٹونڈے سے ٹاؤن ہال میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ لاہور شہر اور ولمنگٹن سٹی کو سسٹر شہر بنانے کے لئے ابتدائی طور پر بات چیت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر ٹونڈے نے ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو ولمنگٹن شہر کی چابی پیش کی اور دونوں شہروں کے درمیان کلچر ، معیشت اور دیگر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے اختتام پر ڈی سی او لاہورنے ڈاکٹر ٹونڈے کو مینار پاکستان کا ماڈل پیش کیا ۔ ڈی سی او لاہور نے اس موقع پر بتایا کہ دونوں شہروں کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یو پر آئندہ چند روز میں دستخط کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ولمنگٹن سٹی امریکہ کا مشہور شہر ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 20:55:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں