ہمارے حوصلے بلند ہے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاررروائی کی جائیگی ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،احتجاج جائز ہے ، زائرین کیلئے دوسرا روٹ استعمال کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ،تمام وسائل عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں ، میڈیا سے بات چیت

بدھ 22 جنوری 2014 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاررروائی کی جائیگی زائرین کیلئے دوسرا روٹ استعمال کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے آپ کا احتجاج جائز ہیں ہم آپ کے احتجاج میں شریک ہیں سانحہ مستونگ میں جو افراد شدید زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر کراچی منتقل کیا جارہا ہے اپنے تمام وسائل عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں انہوں نے یہ بات بدھ کی شام کو اسلام آباد سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ سے سی ایم ایچ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے سانحہ مستونگ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کی اور بعد میں علمدار روڈ جہاں پر سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ اس وقت دہشتگردوں نے بلوچستان کو گھیرے میں لیا ہے تفتان سے کوئٹہ تک 750کلو میٹر طویل پٹی پر کسی وقت بھی دہشتگردی کی کارروائی ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت صوبے میں تمام فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے جاں ومال کا تحفظ کرے گی اور کررہی ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سی ایم ایچ ہسپتال میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونیوالوں کے حوصلے بلند ہیں ان کا سرکاری طور پر علاج کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ آج کا جو دھرنا علمدار روڈ پر ہے یہ احتجاج آپ کا حق ہے میں آپ کیساتھ شریک ہوں اس وقت میرے ساتھ صوبائی کابینہ کے وزراء ارکان اسمبلی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی بھی موجو د ہے ہم آپ کے دکھ وغم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت غیر ملکی دہشتگرد بلوچستان میں داخل ہوگئے ہیں مگر وہ عناصر بلوچستان میں امن وامان خراب کرنے کی جو کوشش کررہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ان سازشوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ اور بلند ہونگے انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ میں شہید ہونیوالے کے لواحقین سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں ہماری کوشش ہے کہ زائرین کیلئے اآئندہ متبادل کوئی راستہ اپنا یا جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہوسکیں جس میں قیمتی جانیں ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

رات گئے تک وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال صوبائی وزیر خوراک میر اظہار خان کھوسہ رکن صوبائی اسمبلی سید آغا رضا ایچ ڈی پی کے عبدالخالق ہزارہ سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی مذاکرات میں موجود تھے سانحہ مستونگ میں شہید ہونیوالوں کے ورثاء کا موقف تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افرادکو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے رات گئے تک وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کابینہ کے وزراء اور ارکان اسمبلی اور سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونیوالے لواحقین کیساتھ مذاکرات میں مصروف تھے ۔