شدت پسندوں کیخلاف جامع کارروائیوں کیلئے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے ،مشاہد اللہ خان ..
تازہ ترین : 1

شدت پسندوں کیخلاف جامع کارروائیوں کیلئے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے ،مشاہد اللہ خان ،حکومت طالبان شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات میں اب بھی سنجیدہ ہے ،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ شدت پسندوں کیخلاف جامع کارروائیا کیلئے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے ساتھ حکومت پر شدت پسندوں کے خلاف جامع کارروائی کرنے کیلئے دباوٴ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم شمالی وزیرستان میں حالیہ فوجی کارروائی کو اس مبینہ آپریشن کا نقطہ آغاز نہیں قرار دیا جا سکتا۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ حکومت طالبان شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات میں اب بھی سنجیدہ ہے۔مذاکرات کے آپشن کو ابھی تک ترک نہیں کیا گیا ہے گو کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ثابت ہو رہا ہے لیکن حکومت اس پر قائم ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 20:31:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں