پاکستان کا بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی کی درآمد کا فیصلہ

بدھ 22 جنوری 2014 17:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان نے بھارت سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی درآمد کا فیصلہ کر لیا، بھارت کے ساتھ جلد معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ملک میں توانائی کے بحران کے پیش نظر پاکستان نے بھارت سے بجلی کی درامد کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے بھی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد معاہدے پر جلد دستخط کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ادھر وزارت دفاع کی جانب سے بھارتی حکومت کو لکھے گئے خط میں بھی بجلی کی درآمد سے متعلق مذاکرات پر زور دیا گیا وزارت پانی و بجلی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بھارت سے پانچ سو میگاواٹ بجلی درآمد کی جائیگی جس کیلئے چند مقامات کا تعین بھی کر لیا گیا ہے، بٹاپور سے لاہور، غازی روڈ، سرفراز نگر اور قصور کیلئے بھارت سے بجلی درآمد کی جائے گی جس کیلئے عالمی بینک مالی معاونت فراہم کرے گا معاہدے کے لئے بھارت سے بجلی کی مقدار،، معیار،، پاور پلانٹ،، قیمت اور ڈسٹری بیوشن لائن کی تنصیب پر بات کی جاچکی ہے، معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :