چھ سال میں 49 سرکاری ادارے نجی شعبے کو فروخت کئے گئے ، ساڑھے تین سو ارب روپے کمائے گئے

بدھ 22 جنوری 2014 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) نجکاری کمیشن نے چھ سال کے دوران اننچاس سرکاری ادارے نجی شعبے کو فروخت کرکے، ساڑھے تین سو ارب روپے کمائے۔ 2002سے 2008کے دور ان 19سرکاری اداروں کی نجکاری سے حکومت کو ساڑھے تین سو ارب روپے آمدن ہوئی۔ اس رقم میں سے دوسو پچیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک سو آٹھ ارب اٹھائیس کروڑ روپے ڈی ایف آئیز کو دئیے گئے۔ مذکورہ اداروں کی نجکاری پر ملازمین کیلئے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم پر 16 ارب 71کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ نجکاری کمیشن کو سال 2003 میں 22 ارب 97 کروڑ، 2004 میں 32 ارب 73 کروڑ، 2005میں 45 ارب انچاس کروڑ، 2006 میں 128 ارب 81 کروڑ، 2007 میں 109 ارب 47 کروڑ اور 2008 میں بارہ ارب سولہ کروڑ روپے آمدن ہوئی۔