بھارت ،ممبئی میں ”میڈ ان پاکستان ایکسپو2014ء“ اپریل میں منعقد ہوگی

بدھ 22 جنوری 2014 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پریگما) کے زیر انتظام بھارتی شہرممبئی میں ”میڈ ان پاکستان ایکسپو2014ء“ اپریل میں منعقد ہوگی۔ پریگما ساؤتھ زون کے چیئرمین ارشد عزیز کے مطابق نمائش کے انعقاد کا مقصد ملک میں تیار کئے جانے والے ملبوسات اور کپڑے کی برآمدات کا اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ نمائش کا آغاز3 اپریل کو ہوگا جو7 اپریل 2014ء تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے موقع پر بزنس ٹو کسٹمر اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ ملکی برآمد کنندگان اس موقع پربھرپور استفادہ کرسکیں۔ ارشد عزیز نے کہا کہ نمائش میں شرکت سے ملکی برآمد کنندگان اپنی برآمدات کو بڑھانے کیلئے نمایاں مدد حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :