توانائی بحران کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں 8.5 فیصد اضافہ

بدھ 22 جنوری 2014 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ٹیکسٹائل برآمدات ساڑھے آٹھ فیصد اضافے سے چھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ افراد کے مطابق توانائی کے بدترین بحران اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا، رواں مالی سال یہ برآمدات چودہ ارب ڈالر تک متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 6 ارب 408کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال خام روئی کی برآمدات میں 77.58 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ سوتی کپڑے کی برآمد میں 6.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :