خانیوال، ذہنی معذور پولیو مہم کونشانہ بناکر نئی نسل کو جسمانی معذور بناناچاہتے ہیں ،فیصل خان نیازی

بدھ 22 جنوری 2014 17:30

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صوبائی حلقہ218کے ٹکٹ ہولڈر فیصل خان نیازی نے کہاکہ ذہنی معذور پولیو مہم کونشانہ بناکر نئی نسل کو جسمانی معذور بناناچاہتے ہیں وہ گزشتہ روز اڈا28/10Rمیں معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک میں دہشتگردی کابازار گرم کررکھاہے پوری قوم کو متحد ہوکر اس کار استہ روکناہوگا انہوں نے کہاکہ انتہاء پسندی کا خاتمہ کیے بغیر ترقی وخوشحالی ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ا ٓئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے انہوں نے پولیو ورکرز کودہشتگردی کا نشا نہ بنانے کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہاکہ حکومت بڑھتی ہوئی دہشتگردی پرقابو پانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے۔

متعلقہ عنوان :