چارسدہ، یوسف خان کلی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

بدھ 22 جنوری 2014 17:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء ) تھانہ مندی کے علاقہ یوسف خان کلی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے ۔ پولیس سٹیشن مندنی کے ذرائع کے مطابق نہار عالم ولد نیاز علی نے بتایا کہ اسے شک تھا کہ سرتاج خان ولد خان زادگل کا میری بیوی پشمینہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

(جاری ہے)

جس کی بناء پر میں نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :