چارسدہ ، سرڈھیری میں دھماکہ، پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے روک دی گئی
تازہ ترین : 1

چارسدہ ، سرڈھیری میں دھماکہ، پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے روک دی گئی

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء ) چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں انسداد پولیو مہم کی حفاظت پر مامور پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کے بعد ضلع بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے پولیو مہم روک دی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ سیف الاسلام کے مطابق یہ فیصلہ سرڈھیری میں پولیس وین پر حملہ کے بعد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ضلع بھر میں پولیو مہم روک دی گئی ہے حالات کے تناظر میں مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 17:29:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں