اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کا علی رضا نقوی کے انتقال ..
تازہ ترین : 1

اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کا علی رضا نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء )وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ماہر تعلیم اور اسکالر علی رضا نقوی کے انتقال پر گہرے رنج اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریمیئر کالج کے سابق پرنسپل رہ چکے ہیں اور انہیں حال ہی میں جامعہ اردو کے شعبہ انگریزی کا استاد مقررکیا گیا تھا۔ انکی علمی خدمات بے بہا ہیں انہیں ان کی تعلیمی قابلیت اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی وفات ان کے اہل خانہ کے علاوہ طلبا کے لئے بھی ایک عظیم نقصان ہے۔ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر عطا کرے۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 17:28:21

اپنی رائے کا اظہار کریں