جیکب آباد کے قریب ہیر و شاخ میں دو روز کے دوران دو نایاب نابیناڈولفن کو گاؤں والوں نے خوف ناک قرار دیکر مار دیا
بدھ 22 جنوری 2014 17:26
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)جیکب آباد کے قریب ہیر و شاخ میں دو روز میں دو نایاب نابیناڈولفن کو گاؤں والوں نے خوف ناک قرار دیکر مار دیا ،وائلڈ لائف محکمہ اطلاع کے باوجود نہیں پہنچ سکا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب قصبہ نور محمد کھوسہ سے گزرنے والی ہیرو شاخ سے دو روز کے اندر دو نایاب اندھی ڈولفن کنار ے پر نظر آنے کے باعث گاؤں والوں نے انہیں خطر ناک سمجھ کر مار ڈالا ہیرو شاخ میں آنے والی ڈولفن کو گاؤں والوں کی جانب سے مارنے کے بعد باہر پھینک دیا گیا ہے اس کی اطلاع وائلڈ لائف کو دی گئی مگر وائلڈ لائف کا عملہ نہ پہنچ سکا ،علاقہ کے مقامی صحافی عبدالغنی کھوسہ کے مطابق ہیرو شاخ میں دو روز کے دوران گاؤں والوں نے دو نایا ب ڈولفن کو خطر ناک سمجھ کر مار ڈالا جبکہ نایاب نابینا ڈولفن کے متعلق عوام میں شعو ر نا ہونے کے باعث آئے دن مختلف مقامات پر ان کو مارا جا رہا ہے اس نایاب نابینا ڈولفن کی نسل کو خطرات لاحق ہیں صحافی کے مطابق نایاب ڈولفن مچھلیاں دریائے سندھ سے نہروں کے ذریعے مختلف مقامات پر پہنچ رہی ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.