راولپنڈی میں دہشت گردی کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور تمام پولیس اہلکاروں ..
تازہ ترین : 1

راولپنڈی میں دہشت گردی کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور تمام پولیس اہلکاروں کوتبدیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)راولپنڈی میں دہشت گردی کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور تمام پولیس اہلکاروں کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاآر اے بازار خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئی نفری تعینات کئے جانے کا امکان ہے ،ایس ایس پی آپریشن میاں مقبول نے بتایا کہ آراے بازار خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے ،خاکہ تیار کیا جارہا ہے۔ تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 15:25:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں