چین کو 40 لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کرنے کے آرڈر موصول

بدھ 22 جنوری 2014 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) رواں مالی سال چین کو چالیس لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کرنے کے آرڈرز موصول ہوگئے، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بڑے آرڈرز ملنے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے نائب چیئرمین نے کہا ہے کہ دورہ چین کے دوران حکام سے ملاقات مثبت رہی، چینی صارفین نے باسمتی چاول خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ابتدائی طور پر دس لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز ملے ہیں۔

اور مستقبل میں بڑے آرڈرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال چاول کی برآمد پانچ لاکھ ٹن تھی، امید ہے کہ رواں سال برآمدی حجم دس لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گا۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ چین کے لئے چاول کی برامد فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :