کراچی‘ٹیکسی ڈرائیور مراد علی قتل کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 25جنوری تک ملتوی کردی گئی

بدھ 22 جنوری 2014 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ٹیکسی ڈرائیور مراد علی قتل کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 25جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکار کے ہاتھوں ٹیکسی ڈرائیور مراد علی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے کی ۔دوران سماعت ملزم کے وکیل شوکت حیات کی جانب سے ایک درخواست پیش کی گئی کہ وہ شہر سے باہر ہیں لہذا انہیں کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے ۔عدالت نے وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :