انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حمزہ قتل کیس کے چالان کی کاپیاں وکلاء کو فراہم ..
تازہ ترین : 1

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حمزہ قتل کیس کے چالان کی کاپیاں وکلاء کو فراہم کردی گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حمزہ قتل کیس کے چالان کی کاپیاں وکلاء کو فراہم کردی گئیں ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت تفتیشی افسر منٹھار علی نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے مرکزی ملزم امل رحمن کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔عدالت نے چالان کی کاپیاں ملزمان کے وکیل کو فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کردی ۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 15:21:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں