عسکریت پسندوں سے مذاکرات یاجنگ فیصلہ جلد ہوگا، وزیردفاعی پیداوار

بدھ 22 جنوری 2014 14:57

عسکریت پسندوں سے مذاکرات یاجنگ فیصلہ جلد ہوگا، وزیردفاعی پیداوار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں جوابی کارروائی کی گئی، یہ فوج اور سیاستدانوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ، فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی گئی، جہاں فوجی جوانوں کا خون بہے گا، وہاں جوابی کارروائی ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ6 بڑے عسکریت پسند گروپوں سے رابطے ہوئے ہیں، عسکریت پسندوں کے 60 کے قریب ذیلی گروپ ہیں جن میں غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :