کشمیری جہادی تنظیم لشکر طیبہ کا سید علی گیلانی کی ہڑتال کی کال پر حمایت کا اعلان

بدھ 22 جنوری 2014 14:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) کشمیری جہادی تنظیم لشکر طیبہ نے بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کی طرف سے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے اورجامع مسجد کے علاقے سے گرفتار کرکے لاپتہ کیے گئے مشتاق زرگر کے بہنوئی سراج الدین فاروقی و دیگر کی گمشدگی پر شدید مذمت اور رنج والم کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں صرف بھارتی مظالم پر پردہ پوشی کے لیے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لشکر طیبہ کے چیف آپریشنل کمانڈر محمود شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین حکومتی اداروں سمیت دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں مگر کسی جگہ بھی انکی شنوائی نہیں ہو رہی جو کہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بھارت جمہوری نہیں متعصب ہندو ملک ہے جس نے ہمیشہ اقلیتوں کا استحصال کیا ان پر مظالم ڈھائے وہ چاہے سکھ،عیسائی یا پھر مسلمان ہوں ہر کوئی ان کے مظالم کا ستایا ہواہے ۔

جموں کشمیر 60سالوں سے بھارتی افواج کے قبضے میں ہے جن کے ہاتھوں 5لاکھ سے زائد کشمیر شہیداور ہزاروں لاپتہ ہوچکے ہیں مگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نہ تو اقوام متحدہ کوئی کردار ادا کررہی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں ۔سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لشکر طیبہ کے کمانڈر نے کہاکہ لشکر طیبہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی طرف سے بھارت کے یو م جمہوریہ کے موقع پر دی گئی ہڑتال کال کی تائید کرتی ہے۔ پوری کشمیری قوم بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی ۔

متعلقہ عنوان :