مستونگ ، مسلح افراد کے درمیان فائرنگ سے چھ لیویز اہلکار جاں بحق ، دس اہلکاروں اورغیر ملکی سیاح سمیت متعدد افراد زخمی

بدھ 22 جنوری 2014 14:09

مستونگ ، مسلح افراد کے درمیان فائرنگ سے چھ لیویز اہلکار جاں بحق ، دس ..

مستونگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پرلیویزاور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ سے 6لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق اور دس اہلکاروں اور غیر ملکی سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مار اگیا ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پر یورپین سائیکلسٹ ٹورسٹ کاایک قافلہ گزر رہا تھا کہ سیکورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں نائب رسالدارغلام فاروق،دفعدار عبدالواحد،علی بخش،بابو نور احمد،حافظ ظہور احمد،عبدالمطلب لیویز اہلکارجاں بحق ہوگئے اس موقع پر لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی سیاح سمیت اہلکاروں کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں غیر ملکی سیاح کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں لیویز فورس اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ۔ واضح رہے کہ یورپین سائیکلسٹ ٹورسٹ کا ایک سائیکلسٹ بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا جس کا تعلق اسپین سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :