چار سدہ دھماکہ ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لئے معاوضے کا اعلان

بدھ 22 جنوری 2014 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے چارسدہ سر ڈھیری بازار میں دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لئے معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے 30 لاکھ روپے فی کس اورزخمی شہریوں کیلئے دو ،دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہید پولیس جوانوں کے ورثا کو ان کی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک ایک فرد کو فوری روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چارسدہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او اور وزیر صحت کو سرڈھیری پہنچنے کی ہدایت کی ۔