کراچی‘زیر تعمیر فیکٹری کی چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی
تازہ ترین : 1

کراچی‘زیر تعمیر فیکٹری کی چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں زیر تعمیر فیکٹری کی چھت سے گرکر ایک مزدور جاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں زیر تعمیر فیکٹری کی چھت پر کام کرنے والے تین مزدور گرگئے،جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 14:06:59

اپنی رائے کا اظہار کریں