کرکٹ بورڈ سونے کی چڑیا ہے ، ایڈہاک پر آنے والا کا جانے کا دل ہی نہیں کرتا ، عارف علی خان عباسی

بدھ 22 جنوری 2014 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو عارف علی خان عباسی نے کہاہے کہ کرکٹ بورڈ سونے کی چڑیا ہے ، ایڈہاک پر آنے والا کا جانے کا دل ہی نہیں کرتا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پندرہ سال سے ایڈہاک سیٹ اپ ہے تاہم چند ماہ قبل اسی ایڈہاک کے اوپر ایک اور ایڈہاک کا لگایا جانا مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کی اصل قوت جنرل باڈی ہے جو ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے تاہم طویل عرصے سے جنرل باڈی ہی کو اس کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر کوئی آئین کی بات کرتا ہے جبکہ مسئلہ آئین کا نہیں کیونکہ آئین سے کرکٹ میں بہتری نہیں آئی اصل مسئلہ شخصیت پرستی ہے اس ’میں‘ نے پاکستانی کرکٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :