وقت کی کمی کے باعث کوچنگ نہیں کرسکتا ،قومی ٹیم کا کوچ ملکی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا ،وسیم اکرم

بدھ 22 جنوری 2014 13:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث کوچنگ نہیں کرسکتا ،قومی ٹیم کا کوچ ملکی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔ شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی پرفارمنس نے بے حد متاثر کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہ اکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اگر قومی کوچ ہوتو زیادہ بہتر ہوگا اور کوچ ایسا یو جو سنیئر ز کیساتھ ساتھ جونیئرز پر بھی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف تاریخی فاتح پر وسیم اکرم نے کہا کہ شارجہ ٹیسٹ کا آخری ایک گھنٹہ انتہائی دلچسپ تھا، پاکستان نے توقعات سے بڑھ کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، وسیم اکرم نے کہا کہ بورڈ نے انھیں کوچنگ کی آفر کی لیکن وقت کی کمی کے باعث کوچنگ سے معذرت کی۔وسیم اکرم نے کہاکہ شوگر کا مریض ہونے کی وجہ سے کچھ آرام بھی چاہتا ہوں، میں بس کمنٹری کرکے خوش ہوں، واٹمور کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو کوئی بڑی کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :