آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 22 جنوری 2014 13:17

کوئنز ٹاؤن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں جمعرات کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 2014 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، ہانگ کانگ، نیپال، ہالینڈ، کینیا، نمیبیا، پاپوا نیو گنی اور یوگینڈا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں کینیا اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ بھی گرپ بی میں شامل ٹیموں نمیبیا اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں ہانگ کانگ متحدہ عرب امارت(یو اے ای) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :