کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کا اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین : 1

کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کا اجلاس کل ہوگا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی) کا اجلاس جمعرات کو ہوگا ۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام الحاق شدہ یونٹس کے نمائندگان کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اس بات کا امکان ہے کہ اجلاس میں انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے، آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن ملک میں عام انتخابات کے شیڈول سے متصادم ہے جس کی وجہ سے تا حال ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایونٹ کے چند میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 13:08:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں