حکومت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے کی فیصلہ کن تیاری شروع کر دی

بدھ 22 جنوری 2014 12:58

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) دہشت گردوں کی طرف سے حملوں کا سلسلہ تیز کرنے کے بعد حکومت کی طرف سے بھی آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بنوں حملے کے بعد زمینی اور فضائی راستے میں نقل و حرکت شروعہ ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے بنوں اور کوہاٹ میں خصوصی کمیپ میں بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں فوجیوں کی نقل و حرکت اور زمینی آپریشن کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ انہی علاقہ جات میں زمینی گشت کے ساتھ فضائس نگرانی شروع ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اور صرف موسم کا انتظار کیا جا رہا ہے ان سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ نے تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا ہے اور فروری کے آخر میں اکثریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئے مشقیں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں میں فضائیہ کی مدد بھی شامل ہوگی جس کی وجہ سے فاٹا کے شورش زدہ علاقوں سے عوام کی نقل مکانی کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :