امریکہ میں بجٹ بل کی منظوری کے بعد اوباما انتظامیہ کو نئی فکر لگ گئی

بدھ 22 جنوری 2014 12:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) امریکہ میں بجٹ بل کی منظوری کے بعد اوباما انتظامیہ کو نئی فکر لگ گئی،بل میں کاٹی گئی افغانستان کی آدھی امداد پوری کرنے کیلئے دوسرے طریقوں پرغور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس نے حالیہ بجٹ بل میں افغانستان کے لیے سال 2014 میں ایک ارب بارہ کروڑ ڈالر کی امداد مختص کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے۔امریکی حکام کے مطابق وہ ابھی اس بل کے نکات پر غور کررہے ہیں۔ بجٹ میں کاٹی گئی افغانستان کی غیر فوجی امداد دوسرے ذرائع سے پوری کرنے کی کوشش کی جائیگی۔اسی بل میں پاکستان کی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :