یوتھ سپورٹس فسیٹیول کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے‘رانا نعیم ادریس

بدھ 22 جنوری 2014 12:43

پپلاں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) یوتھ سپورٹس فسیٹیول کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب اور حکومت کا انتہائی احسن اور انقلابی اقدام ہے اور پنجاب بھر میں کھیلوں کے انعقاد اور مقابلہ جات سے طلباء اور طالبات کو اپنی بہترین صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے ہم اس نقلابی اقدام پر وزیر اعلی پنجاب اور ضلع میانوالی میں یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کی پوری کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل پپلاں کے صدر رانا نعیم ادریس جنرل سیکریٹری ملک اصغر ممتاز اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ سپورٹس فسیٹیول کے بہترین انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی بہترین صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے اور جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو صحت مندانہ ماحول ہو گا ہم جنرل سیکریٹری مسلم لیگ حکیم محمد ایوب قریشی اور دیگر ٹیم کو بہترین مقابلوں کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :