مستونگ، مسلح افراد اور لیویزفورس میں فائرنگ،4 اہلکار جاں بحق
تازہ ترین : 1
مستونگ، مسلح افراد اور لیویزفورس میں فائرنگ،4 اہلکار جاں بحق

مستونگ، مسلح افراد اور لیویزفورس میں فائرنگ،4 اہلکار جاں بحق

مستونگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر لیویز فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں لیویز کے چار اہلکار جاں بحق جبکہ اور دس اہلکار وں اور ایک غیر ملکی سیاح سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ کیتبادلے میں ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔

لیویز ذرائع مطابق لیویز اہلکار وں کی دو گاڑیاں ایران کے راستے پاکستان آنے والے ایک غیر ملکی سیاح کو اسکارٹ کررہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں غیر ملکی سیاح زخمی ہوگیا، لیویز نے جوابی فائرنگ کی تاہم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی سیاح سمیت اہلکاروں کو مستونگ اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں غیر ملکی سیاح کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں لیویز فورس اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 11:56:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں