کراچی: ناجائز منافع خوری کیخلاف خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانیکا فیصلہ
تازہ ترین : 1

کراچی: ناجائز منافع خوری کیخلاف خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانیکا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)کراچی کی شہری انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کی شہری انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی طرح چار ہزار سے زائد خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو انتظامیہ کے ساتھ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کام کرے گی۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خواجہ سراوٴں کو مفید شہری بنانے اورمفاد عامہ کیلئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب خواجہ سرا بھی پر امید ہیں کہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے کردار اداکریں گے۔ تاہم کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس فیصلے کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوٴں پر مشتمل خصوصی ورک فورس ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ ملکر مفاد عامہ اور عوام کو ریلیف دینے کے اقداما ت کے لئے کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 11:54:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں