کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بدھ 22 جنوری 2014 11:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) شہر قائد کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کی جھاڑیوں سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کے لنک روڈ کی جھاڑیوں سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام افراد شلوار قمیض میں ملبوس ہیں تاہم ان کے پاس سے کوئی دستاویزات نہ ملنے کے باعث کسی شخص کی سناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کےلئے جناح اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رات 12 بچے سے لے اب تک کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 7 افراد مارے جاچکےہیں تاہم کسی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :