لاہور میں گیس کے اخراج سے ایک ہی خانندان کے 4 افراد جاں بحق
تازہ ترین : 1

لاہور میں گیس کے اخراج سے ایک ہی خانندان کے 4 افراد جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ساہو واڑی کے علاقے میں ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ساہو واڑی میں شالیمار لنک روڈ پر ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، ان کی بیوی یاسمین اور بچے جن کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں ہیٹر سے گیس کے اخراج کے باعث ہوئیں جبکہ گیس لیکیج کے باعث متاثرہ گھر کے ساتھ والے گھر میں بھی آگ لگ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر تو گیس لیکیج کا ہی نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 11:49:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں