مستونگ بم حملہ،ہلاکتوں کی تعداد28 ہو گئی،شہر میں شٹر ڈائون،لواحقین کا دھرنا

بدھ 22 جنوری 2014 11:31

مستونگ بم حملہ،ہلاکتوں کی تعداد28 ہو گئی،شہر میں شٹر ڈائون،لواحقین ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) مستونگ زائرین کی بس پر بم حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہو گئی۔میتیں نیچاری امام بارگاہ منتقل کر دی گئیں۔لواحقین کا علمدار روڈ پر دھرنا،شہر کے کئی علاقوں میں شٹرڈائون ہڑتال ،ایم اے ، ایم ایس سی کے تمام پرچے متلوی۔ مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر ایران سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 28 افراد میں سے 26 کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ 2 کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

میتیں سی ایم ایچ سے علمدار روڈ نیچاری امام بارہ منتقل کر دی گئی ہیں۔سی ایم ایچ میں 40 زخمی زیر علاج ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر دھرنا دیا۔جس کا فیصلہ ہزارہ قبیلے کے متعبرین کریں گے۔بس پر حملے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے شہر میں شٹرڈائون کی کال دی ہے جس کے باعث عملدارروڈ ، ہزارہ ٹائون اور علی آباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ہونے والے آج ایم اے،ایم ایس سی کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :