چند لوگ اسلام کے نام پر پوری قوم کو بدنام کررہے ہیں، ایسے لوگوں کے سامنے کمزور نہیں ہونے دینگے، بلاول بھٹو

منگل 21 جنوری 2014 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چند لوگ اسلام کے نام پر پوری پاکستانی قوم کو بدنام کررہے ہیں، ہم اپنی ثقافت اور تاریخ کو ایسے لوگوں کے سامنے کمزور نہیں ہونے دینگے۔منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موئن جو دڑو اور مکلی ایک بار پھر زندہ ہونگے۔

(جاری ہے)

ہم تاریخی طور پر اس خطے میں سب سے پہلے اسلام کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان اسٹڈی کے نام پر بچوں کو غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے، ہم تاریخ کو مسخ نہیں ہونے دینگے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ موجودہ حبس اور گھٹن زدہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیاجارہاہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں یکم فروری سے 15 فروری تک سندھ فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :