کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

منگل 21 جنوری 2014 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ترجمان نے مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ترجمان نور الدین زنگی نے منگل کی شب نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس پر دو فدائیوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا ترجمان نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے یہ حملہ ملک بھر میں شہید کئے جانے والے مسلمانوں کا بدلہ ہے مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت خاموش نہ رہے ہم اپنے دشمنوں کو پہچانتے ہیں اور آخری دم تک اپنے دشمنوں کا صفایا کریں گے ترجمان نے میڈیا کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری کی خبروں کو من و عن شائع کیاجائے بصورت دیگر انہیں بھی نشانہ بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :