Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ کاراولپنڈی کے عسکری ہسپتال کا دورہ ،آرا اے بازار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، دہشتگردی ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے حل کئے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے،عمران خان

منگل 21 جنوری 2014 22:21

تحریک انصاف کے سربراہ کاراولپنڈی کے عسکری ہسپتال کا دورہ ،آرا اے بازار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ دہشتگردی ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے حل کئے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔منگل کو عمران خان نے راولپنڈی کے عسکری ہسپتال کا دورہ کیا اور آرا اے بازار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ9 ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور حکومت دہشگردی کا مسئلہ حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کو کل جماعتی کانفرنس میں قومی قیادت کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد حکومت نے اس ضمن میں اب تک کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں بے گناہ اور معصوم شہری آگ اور خون کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت گردی ہی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اسے حل کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق، مرکزی رہنما عامر محمود کیانی ممبر صوبائی اسمبلی آصف محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات