سائبرکرائم قوانین کا مسودہ فروری جبکہ تھری جی نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل کرلیاجائیگا ،وزیرمملکت انوشہ رحمن ،ایک ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز سے بلوچستان اور فاٹا میں فائبر آپٹک اور ٹیلے سینٹر منصوبوں کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم

منگل 21 جنوری 2014 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہاہے کہ سائبرکرائم قوانین کا مسودہ فروری جبکہ تھری جی نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل کرلیاجائیگا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پہلااجلاس چیئرمین کیپٹن صفدر کی زیر صدارت پارلے منٹ ہاؤس میں ہوا۔ وزیر مملکت انوشے رحمان نے بتایاکہ اپریل تک ٹیلے کام پالیسی تیار کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری آئی ٹی اخلاق تارڑ نے بتایاکہ ملک میں 72 فیصد آبادی کے پاس موبائل فون ہے۔ سابق وزیر آئی ٹی اویس لغاری نے سوال اٹھایا کہ یونیورسل سروس فنڈ اور ریسرچ ڈویلپمنٹ کے اربوں روپے کہاں ہیں؟وزیرمملکت نے کہاکہ یہ رقم 67 ارب روپے ہے جو یونیورسل سروس فنڈ کی کمپنی کے پاس نہیں بلکہ حکومت نے نیشنل بینک میں رکھ دی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس بارے میں قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ایک ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز سے بلوچستان اور فاٹا میں فائبر آپٹک اور ٹیلے سینٹر منصوبوں کے جائزہ کے لیے سب کمیٹی قائم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :